جادو ، نظربد اور آسیب کا علاج ، قرآن و سنت کی روشنی میں* 📌 خوشی اور غم دنیا کی ریت اور زندگی کا اٹوٹ حصہ ہے جس کے زریعہ اللہ تعالٰی اپنے بندوں کو آزماتا ہے ،خوشی ملنے پر اللہ کی شکر گزاری اور مصیبت و پریشانی میں صبر کی توفیق تو بس مومن بندوں کو ہی حاصل ہوتی ہے ،جادو، نظربد اور آسیب کے اثرات مصیبتوں اور پریشانیوں کے ضمن میں آتے ہیں جو اللہ کے اقدار میں سے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ مشیت الہی (اللہ کی چاہت ) کے بغیر ان میں سے کوئی چیز کسی کو کچھ بھی نقصان نہیں پہونچا سکتی ،ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی آپ کی حفاظت فرمائے البتہ اس طرح کی کسی چیز سے آپ کو آزمایا جارہا ہے تو آپ کو صبر کے ساتھ قرآن و سنت کی روشنی میں علاج کی کوشش کرنی چاہیے -جادو ،نظربد اور آسیب کے اثرات کے علاج سے متعلق چند منتخب آیات اور سنت رسول صلی اللہ علیہ و سلم سے ثابت دعائیں مذکور ہیں اسے پڑھنے سے پہلے درج زیل امور کا خیال رکھیں 🔴 کتاب اللہ سنت رسول صلی اللہ علیہ و سلم اور منہج سلف (صحابہ و تابعین کا طریقہ )پر مضبوطی سے قائم رہنے کا پختہ ارادہ کر لیں اور زندگی بھر اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتے رہیں، ن...
Comments
Post a Comment