#جادو، جنات اور شیطانی اثرات کی چند وجوہات 30 خامیاں ملاحظہ فرمائیں۔


1- وضو اور غسل کا شرعی طریقہ نا جاننا۔
2- قرآن کریم کو اس کے آداب کے خلاف پڑھنا۔
3- نماز کی پابندی نا کرنا۔
4 - نماز کے احکام، فرائض و واجبات سے ناواقف ہونا۔
5- غیبت اور چغل خوری کرنا۔
6- لباس گندہ رکھنا۔
7 - جسم ناپاک رکھنا۔
8- گھر کے اندر ناپاک کپڑوں کو رکھنا، خصوصاً خواتین حیض ونفاس والے کپڑے استعمال کے بعد دیر تک گھر میں رکھتی ہیں-
9 - سب گھر والوں کا ایک ہی کنگھی استعمال کرنا-
10- ایک دوسرے کا لباس پہن لینا-
11 - جھوٹ بولنا-
12- ننگے سر بیت الخلا میں جانا۔
13- خواتین کا سر کے بال کھلے رکھنا اور ننگے سر گھومنا، ابرو اور بھوئیں بنوانا، علماء نے اسے حرام قرار دیا اور ایسے کرنے والی پر لعنت کی وعید آئی-
14- نیل پالش کا استعمال کرنا کہ اس میں حرام اجزاء ہوتے ہیں اور اس سے وضو اور غسل بھی نہیں ہوتا۔
15- ازدواجی تعلقات میں غیر فطری طریقہ اختیار کرنا اور غیر شرعی حرکات کرنا۔
16- خواتین کا گھر سے باہر جاتے ہوئے خوشبو، عطر اور پرفیوم لگانا، ایسی عورت کو حدیث میں بدکارہ اور زانیہ سے تشبیہ دی گئی ہے۔
17- بیت الخلا میں جا کر گنگنانا اور گفتگو کرنا۔
18- سِترِ عورت کی خلاف ورزی اور بے پردگی کرنا۔
19- سایہ دار درخت کے نیچے پیشاب کرنا۔
20- قبلہ کی طرف منہ یا پیٹھ کر کے پیشاب کرنا۔
21- اولیاء، علماء حقہ، اصحابِ رسول رضوان اللہ علیہم اجمعین اور انبیاء و رسلِ عظام علیہم السلام کی شان میں گستاخی کرنا۔ ایسے شخص کو تو بہ بھی بمشکل ہی نصیب ہوتی ہے۔
22- یتیم اور بیوہ کا مال کھانا۔
23- سود کھانا یا کھلانا۔
24- رشوت دینا یا دلانا۔
25- ناجائز منافع خوری۔
26- کسی بے گناہ پر تہمت اور الزام لگانا۔
27- جھوٹی قسم کھانا۔
28- قرآن کی تلاوت کے وقت خاموشی اختیار نا کرنا۔
29- اوندھے منہ یعنی الٹا لیٹنا کہ یہ اہلِ جہنّم کا طریقہ ہے۔
30- فجر کے وقت سوتے رہنا۔ 31- قرآن کو بے وضو ہاتھ لگانا۔
32- والدین کی نافرمانی کرنا۔
33- گھر میں کتا پالنا-
34- شراب و نشہ۔
35- جوا کھیلنا۔
36- حرام غذا کھانا۔
37- غریب کا حق نا دینا۔
38- زکوٰہ ادا نا کرنا۔
39 - شرک اور بدعت میں مبتلا ہو جانا، یعنی کفار و مشرکین کی رسومات میں مبتلا ہو جانا۔ ہمارے دیہاتی معاشرے میں شادی بیاہ، موت اور دیگر مواقع پر بہت ساری خرافات موجود ہیں جو خالصتاً ہندوانہ رسومات ہیں۔ اس طرح حاملہ خواتین کے بارے میں بہت کچھ کہا جاتا ہے۔ یہ تمام امور، جنّات، جادو اور شیطانی اثرات کا راستہ آسان کر دیتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

جادو ٹونہ واپس پلٹانے کیلیے

#جادو ، نظربد اور آسیب کا علاج ، قرآن و سنت کی روشنی میں

#ﮐﺎﻻﺟﺎﺩﻭ ﮐﺮﻧﮯ، ﺟﺎﺩﻭﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻋﺠﯿﺐ