#جادو ، نظربد اور آسیب کا علاج ، قرآن و سنت کی روشنی میں



جادو ، نظربد اور آسیب کا علاج ، قرآن و سنت کی روشنی میں*
📌 خوشی اور غم دنیا کی ریت اور زندگی کا اٹوٹ حصہ ہے جس کے زریعہ اللہ تعالٰی اپنے بندوں کو آزماتا ہے ،خوشی ملنے پر اللہ کی شکر گزاری اور مصیبت و پریشانی میں صبر کی توفیق تو بس مومن بندوں کو ہی حاصل ہوتی ہے ،جادو، نظربد اور آسیب کے اثرات مصیبتوں اور پریشانیوں کے ضمن میں آتے ہیں جو اللہ کے اقدار میں سے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ مشیت الہی (اللہ کی چاہت ) کے بغیر ان میں سے کوئی چیز کسی کو کچھ بھی نقصان نہیں پہونچا سکتی ،ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی آپ کی حفاظت فرمائے البتہ اس طرح کی کسی چیز سے آپ کو آزمایا جارہا ہے تو آپ کو صبر کے ساتھ قرآن و سنت کی روشنی میں علاج کی کوشش کرنی چاہیے -جادو ،نظربد اور آسیب کے اثرات کے علاج سے متعلق چند منتخب آیات اور سنت رسول صلی اللہ علیہ و سلم سے ثابت دعائیں مذکور ہیں اسے پڑھنے سے پہلے درج زیل امور کا خیال رکھیں
🔴 کتاب اللہ سنت رسول صلی اللہ علیہ و سلم اور منہج سلف (صحابہ و تابعین کا طریقہ )پر مضبوطی سے قائم رہنے کا پختہ ارادہ کر لیں اور زندگی بھر اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتے رہیں، نیز شرکیہ عقائد اور بدعات سے اپنے دل کو پاک و صاف کر لیں
🔴 *فرائض کی پابندی* کے ساتھ نوافل کا اہتمام کریں
🔴 *گھر میں کثرت سے قرآن* پاک کی تلاوت کرتے رہیں؛ خاص کر سورہ البقرة کی تلاوت کا اہتمام کریں
🔴 *شیطان کے شر* سے اللہ کی پناہ طلب کرتے رہیں بالخصوص : بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت ،غصہ کے وقت ،ہمبستری کے وقت، مسجد میں داخل ہوتے وقت اور باہر نکلتے وقت ،قرآن کریم کی تلاوت کے وقت، نماز کے دوران وسوسہ ہونے پر ،نیند میں بے چینی کے وقت ،کوئی برا خواب دیکھنے پر، کسی وادی یا ویران جگہ اترنے پر ،گدھا یا کتے کی آواز سننے پر، دل اللہ اور دین اسلام کے خلاف شہبات (وسوسے اور برے خیالات )آنے پر -
🔴 *کثرت سے اللہ کا زکر کرتے رہیں*گھر میں داخل ہوتے وقت سلام کریں اور دعا پڑھیں اور سونے سے پہلے بسم اللہ کہہ کر دروازہ بند کریں کھاتے پیتے وقت بسم اللہ کہیں، برتنوں کو بسم اللہ کہہ کر بند کریں، سوتے وقت آیتہ الکرسی، سورہ البقرہ کی آخری دو آیتیں ،سورہ اخلاص، سورہ الفلق اور سورہ الناس کی تلاوت کا اہتمام کریں -
🔴 *قرآن و سنت*میں جن کاموں کی نسبت شیطان کی طرف کی گئی ہے ان سے بچیں، مشلا *تکبر؛ غصہ، فضول خرچی، جلد بازی، بائیں ہاتهہ سے کھانا پینا وغیرہ*
🔴 *جمائی آنے پر*منہ پر ہاتھ رکھیں خواہ حالت نماز میں کیوں نہ ہو
🔴 *اللہ تعالٰی پر مکمل توکل* (بھروسہ )اور اسی سے شفا کی امید رکھتے ہوئے ان آیات اور دعاؤں کو پڑھیں -
🔴 *مریض کے جسم*اور گھر سے تعویز گنڈہ ،ہر قسم کی بندشوں اور شرکیہ چیزوں کو نکال دیں -
🔴 *مریض کے گھر کو شیطانی آواز*(گانے بجانے، میوزک) اور اس کے تمام آلات نیز تصویروں، موتیوں، مجسموں اور کتوں وغیرہ سے پاک کر دیں -
🔴 *رقیہ شرعیہ (دم )*قرآنی آیات پر مشتمل ہے لہزا اس کے پڑھنے سے قبل وضو کر لیں اور جسم اور جگہ کی پاکی کا اہتمام کریں -
🔴 *ایمان اور تقوی*کی کمی کے سبب شفا میں تاخیر ہو سکتی ہے اس لیے کثرت سے استغفار کرتے ہوئے برابر رقیہ جاری رکھیں اور اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں -
🔴 *اللہ نے آپ کو شفا سے نوازا*اور آپ پھر سے اللہ کی نافرمانی کی طرف پلٹ جائیں تو یہ بڑھی ناشکری ہوگی ،یاد رکھیں کہ اللہ کے ناشکروں کے لیے بڑا سخت عذاب ہے -
🌹 *شرعی دم کے لیے مندرجہ زیل نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے ثابت شدہ دعائیں اور قرآنی آیات پڑھیں*
📖 🍁 *سورہ الفاتحه مکمل* 🔹 *سورہ البقرہ 1 تا 5* 🔺 *سورہ البقرہ آیت 164* 🔸*سورہ البقرہ آیت 255* 🔹 *سورہ البقرہ آیت 285 تا 286*🔸 *سورہ الاعراف آیت 54* 🔻*سورہ الاعراف آیت 117 تا 119* 🔹 *سورة یونس آیت 79 تا 81* 🔸 *سورہ الإسراء آیت 82* 🍁 *سورہ طہ آیت 65 تا 69* 🔹 *سورہ المؤمنون آیت 115 تا 118* 🍃 *سورة الصافات 1 آیت 10*  *سورہ الحشر آیت 22 تا 23* 🔹 *سورة الجن آیت 3*🍁 *سورہ الکافرون مکمل* سورہ *الاخلاص مکمل* 🍃 *سورہ الفلق مکمل* 🌴 *سورہ الناس مکمل*
🌷🕌 *سنت رسول صلی الله علیہ و سلم سے ثابت دعائیں*
🔸 *أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ(مسلم)*
🔹 *أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ الَّتِي لَا يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَا فَاجِرٌ،مِنْ شَرِّ مَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ، وَمِنْ شَرِّ مَا يَعْرُجُ فِيهَا،وَمِنْ شَرِّ مَا ذَرَأَ فِي الأَرْضِ، وَمِنْ شَرِّ مَا يَخْرُجُ مِنْهَا،وَمِنْ شَرِّ فِتَنِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَمِنْ شَرِّ طَوَارق الليلِ وَالنَّهَارِ ، إِلاَّ طَارِقًا يَطْرُقُ بِخَيْرٍ يَا رَحْمَـٰن (ترمذى)*
🔸 *أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لامَّةٍ (البخاری)*
🔹 *أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِهِ ، وَعِقَابِهِ ، وَشَرِّ عِبَادِهِ ، وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ ، وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَحْضُرُونَ (أحمد و ترمذی)*
🔸 *حَسْبِيَ اللَّهُ لا إِلَـهَ إِلاَّ هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ (سات مرتبہ) (ابوداوٗد)*
🔹 *بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ يُؤْذِيكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَيْنِ حَاسِدٍ اللَّهُ يَشْفِيكَ بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ (مسلم)*
🔸 *أَسْأَلُ اللَّهَ الْعَظِيمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ ، أَنْ يُعَافِيَكَ وَيَشْفِيَكَ (سات مرتبہ) (أحمد و ابوداود)*
🔹 *تین مرتبہ 《بِسْمِ اللَّهِ》 اور سات مرتبہ 《أَعُوذُ بِاللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَاذِرُ》(مسلم)*
🔸 *اللَّهُمَّ رَبَّ النَّاسِ ، مُذْهِبَ البَأسِ ، اشْفِ أَنتَ الشَّافي ، لا شافي إِلاَّ أَنْتَ ، شِفاءً لا يُغادِر سَقَماً . (البخاري)*
🔹 *بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (تین مرتبہ)
.................__________...............
اجازت عام ہے دکھی بہن بھائیوں کیلیے
ﻣﺰﯾﺪ ﺭﮨﻨﻤﺎﺋﯽ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺭﺍﺑﻄﮧ ﮐﺮسکتے ھیں
https://m.facebook.com/jadujinat03341847980/
ﺍﻟﺴﯿﺪﺍﻟﺤﮑﯿﻢ ﻋﺒﯿﺪﺍﻟﺮﺣﻤﻦ ﻗﺎﺳﻤﯽ ہم قرآن وسنت کے عین مطابق علاج کرتےہیں ماہرمعالج_جادووجنات کےتوڑکی مخفی چالوں سے واقف ﺧﻠﯿﻔﮧ ﻭﺳﻄﯽ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﻧﺴﺒﺖ نبوی قنطارالاولیاء پاکستان رابطہ نمبر 1847980 334 92+

Comments

Popular posts from this blog

جادو ٹونہ واپس پلٹانے کیلیے

#ﮐﺎﻻﺟﺎﺩﻭ ﮐﺮﻧﮯ، ﺟﺎﺩﻭﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻋﺠﯿﺐ